اسلام آباد
ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 287 روپے کا ہو گیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے مہنگا ہو کر 288 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 54 ہزار362 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔