معاشی مشکلات، پاکستان میں تیل کے ذخائر میں 9 سال میں 50 فیصد کمی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں 9 سال کے دوران تیل کے ذخائر میں تقریبا 50 فیصد کمی ہو گئی۔
معاشی مشکلات، گردشی قرض کے سبب پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنیاں پریشان ہیں جس کے باعث کاروبار ختم اور تیل کے ملکی ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے خطرے کی گھنٹی بجنے لگی ہے۔
پاکستان میں تیل کے ذخائر میں 9 سال میں تقریبا 50 فیصد کمی ہوئی ہے، سال 2014 میں ملک میں خام تیل کے ذخائر 3 ارب 87 کروڑ بیرل تھے، رواں سال تیل کے مقامی ذخائر کم ہو کر ایک ارب 92 کروڑ بیرل ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 2 سال میں مقامی ذخائر میں 56 کروڑ بیرل کمی آئی، سال 2021 میں ملکی تیل کے ذخائر 2 ارب 48 کروڑ بیرل تھے جبکہ سال 2022 میں ملکی تیل کے ذخائر 2 ارب 24 کروڑ بیرل رہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا تھا کہ قاعدے کے مطابق ایک بیرل تیل کے استعمال پر 1.2 بیرل تیل کی دریافت ضروری ہے جبکہ پاکستان میں ریزورز ریپلیپسمنٹ ریشو کم ہے۔