190 ملین پائونڈ اسکینڈل ، بشریٰ بی بی کی آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے نیب سے آئندہ ہفتے نوٹس جاری کرنے کی درخواست کر دی۔
بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل نعیم پنجوتھا کے ذریعے نیب کو خط لکھا، جس میں کہا گیا ہے کہ آج ڈھائی بجے نیب دفتر پیش ہونے کیلئے 3 نومبر کو نوٹس جاری کیا گیا، بعض وجوہات کے باعث آج نیب دفتر پیش نہیں ہو سکتی، نیب پیشی سے متعلق التوا کی درخواست ہے۔
انہوں نے خط میں مزید کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہوں، نیب کی تحقیقات کی اہمیت کو سمجھتی ہوں، آئندہ ہفتے پیشی مقرر کر دیں۔