یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا 60 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 60 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کارپوریشن نے چینی کی خریداری کیلئے ٹینڈرجاری کردیا ہے، لفافہ بند بولیاں 20 نومبرکوطلب کرلی ہیں اور اسی روزہی کھولی جائیں گی۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورزکے مطابق دستیابی یقینی بنانے کیلئے چینی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسٹاک ختم ہونے سے پہلے چینی خریدنے کا پلان ہے،گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزنے 20 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدی تھی۔
اخراجات ملاکر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریبا150 روپے میں پڑی تھی، یوٹیلیٹی اسٹورزکو 135روپے 27 پیسے فی کلو کے حساب سے کم سےکم بولی ملی تھی۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں بروقت خریداری نہ کرنے کے باعث دو مرتبہ چینی کا بحران پیدا ہوا تھا۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

4 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

8 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

16 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

18 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

19 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

24 mins ago