بھارتی اداکار کی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے ناموراداکارعامر خان کی صاحبزادی ایراخان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
اداکار کی بیٹی ایرا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پررسم ’کیلوان‘ کی چند تصاویر شئیر کی ہیں۔
تصاویر میں ایرا خان کو اپنے منگیتر نپور شیکھرے کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے، رسم میں موجود خواتین نے شادی کے بندھن میں بندھنے والی دُلہن کو پھولوں کے زیورات پہنائے ہیں۔
تقریب میں دلہا نے پیلا رنگ کا جوڑا جب کہ دلہنیہ نے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ira Khan (@khan.ira)


ایرا خان نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے اپنے منگیتر کے لیے لکھا کہ ’میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں‘۔
عامر خان نے گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویومیں اانکشاف کیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کو لے کر خاصا جذباتی ہیں۔
اداکار نے تاریخ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرا 3 جنوری کو شادی کر رہی ہیں، انہوں نے بیٹی اورہونے والے داماد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی منگنی گزشتہ سال مہوئی تھی، جبکہ آئندہ سال جنوری میں دونوں رشتہ ازدواج میں بندھیں گے۔