اسلام آباد
وفاقی حکومت کے سول ملازمین کیلئے کم ازکم تنخواہ 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سول ملازمین کے لیے کم ازکم تنخواہ 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردی جبکہ وزارت خزانہ نے خصوصی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وفاقی حکومت کے سول ملازمین کے لیے کم ازکم تنخواہ 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے سول ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق رواں بجٹ میں کم ازکم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے مقررکی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم ماہانہ اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا اور وفاقی سول ملازمین کو کم از کم اجرت یا گراس سیلری 32 ہزارملے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع کے سول یا کنٹریکٹ ملازمین کے لیے بھی کم از کم تنخواہ 32 ہزار مقرر کی گئی ہے تاہم وفاقی حکومت کے بیرون ملک تعینات سول ملازمین پر اطلاق نہیں ہوگا۔