اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی، اطلاق یکم نومبر سے ہوگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوگرا نےوفاقی حکومت کی منظوری کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی .
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا .


نوٹیفکیشن کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے .
100مکعب میٹر استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت 400 سے بڑھا کر 1000روپے مقرر کردی گئی ہے .
ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 600 سے بڑھا کر 1200 روپے کر دی گئی ہے،200مکعب میٹر گیس صارفین کیلئے نرخوں میں800روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے .
ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس صارفین کیلئے قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے .
300 مکعب میٹر استعمال کرنے والوں کیلئے نرخوں میں 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے .
400 مکعب میٹر گیس صارفین کیلئے نرخوں میں1500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیاہے .
400 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 2000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقررکردی گئی ہے .
ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقررکردی گئی ہے .
ماہانہ 25 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کےلیے نرخوں میں سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے .
ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین کیلیے قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے .
ماہانہ 60 مکعب میٹر گیس صارفین کیلیے نرخوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے .
ماہانہ 60 مکعب میٹر گیس صارفین کیلئے قیمت 300 سے بڑھ کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقررکی گئی ہے .
100 مکعب میٹر صارفین کیلئے گیس کی نرخوں میں 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا ہے .
بلک کنزیومرز کے لیے گیس کی قیمت دو ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے،کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمت 3900 روپے فی ایم ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے .
سیمنٹ انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمت 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ،سی این جی صارفین کے لیے گیس کی قیمت 3600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں