خیبر پختونخوا
چیئرمین پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا،پرویز خٹک
نوشہرہ (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر عوام کو بے وقوف بنانے کا الزام لگادیا۔
اضاخیل پارک نوشہرہ میں پارٹی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کسی اور راستے پر چل پڑے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط راستے پر چلنے سے ان کے ساتھیوں نے راہیں جدا کرلیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہماری فکر کرنا چھوڑ کر اپنی خیر منائیں، پھر ڈی آئی خان میں مولانا کی سیٹ خطرے میں نظر آ رہی ہے۔