شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا، ڈاکو روٹیاں بھی لے گئے
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے ضلع وسطی میں بے لگام ڈاکوؤں نے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا ساتھ ہی جاتے ہوئے ڈاکو روٹیاں بھی لے گئے۔
ڈکیتی کا واقعہ شادمان ٹاؤن میں گھر کی دہلیز پر شہری کے ساتھ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان واردات میں ملوث تھے۔
مسلح ملزمان نے شہری سے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھینی ساتھ ہی روٹیاں بھی چھین کر لے گئے۔
ملزمان شناخت چھپانے کے لئے ماسک اور کیپس پہنے ہوئے تھے، مسلح ڈاکو کھانے کے لیے لائی گئی روٹیاں بھی لے گئے لیکن پولیس ملزمان کو پکڑ نہ سکی۔