ملک میں کوئی وزیرایسا نہیں جو کرپٹ نہ ہو، کرائے کے مشیر اور وزراء کا کام صرف جھوٹ بولنا ہے،گیس کی قیمت میں کتنااضافہ ہونے والاہے ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئررہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی وزیرایسا نہیں ہے جو کرپٹ نہ ہو . حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک کا نظام مکمل بیٹھ چکا ہے .

منگل کو احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نام نہاد احتسابی عمل 3 سال سے چل رہا ہے اورعوام خود دیکھ لے کہ ملک میں کون کرپٹ اور کون نہیں ہے . انھوں نےدعویٰ کیا کہ ملک میں کوئی وزیر ایسا نہیں جو کرپٹ نہ ہو اور جب سے کیسز چلے ہیں ملک میں گیس کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا جبکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نظام مکمل بیٹھ چکا ہے . معاشی صورتحال پر انھوں نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے تمام دعوے ختم ہوگئے اورملک 2018 کی سطح سے بھی اب نیچے پہنچ چکا ہے . عوام بےروزگاری اور غربت میں پس رہے ہیں . ووٹنگ مشین سے متعلق انھوں نے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے اپوزیشن پہلے دیکھے گی اور پھر کوئی فیصلہ کرے گی . آئین میں درج ہے کہ جو انتخابات میں مداخلت کرے گا اس پر آرٹیکل 6 نافذ ہوگا . آئین پاکستان ووٹ کا حق پاکستانی عوام کو دیتا ہے اور کوئی ادارہ اس حق سے شہریوں کو محروم نہیں کرسکتا . حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرائے کے مشیر اور وزراء کا کام صرف جھوٹ بولنا ہے . مشیراور وزیر تمام لوگ جہازوں میں بیٹھ کر آئے ہیں اور حکومت کے جانے کے بعد واپس چلے جائیں گے . شاہد خاقان نے بتایا کہ جب کوئی دوسری حکومت تحفہ دیتی ہے تو وہ توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے . تحائف ریکارڈ کا حصہ ہوتے ہیں اور اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے . . .

متعلقہ خبریں