بلوچستان اور خاص طور پر کوئٹہ میں گیس کی ناروا بندش اور کم پریشر شہریوں پر ظلم ہے، پی ٹی آئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے صوبے بھر خاص کر کوئٹہ دسٹرکٹ میں گیس کی ناروا بندش اور کمی کی پرزورمذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عام شہریوں اور عوام پر گیس کے بھاری بھر کم ناجائز بلوں کی بھر مار کی شدید مذمت کرتے ہیں اس ملک میں عام لوگوں اور غریبوں کا کوئی وارث نہیں ہے لہذا ان کا خیال رکھا جائے ملک کو ظالم اسٹیبلشمنٹ کرپٹ بیورو کریسی کی شاہ خرچیوں عیاشیوں نے تباہ کردیا بقا یا کسر اس نام نہاد سیاسی جو کہ کرپشن سے شروع ہوکر کرپشن پر ختم ہوتی ہے جس میں سب ملک کے تباہی میں لگے ہیں لہذا ضروری ہے کہ ملک کو جمہوری انداز میں چلانے کے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے اسٹیبلشمنٹ کی بد معاشی اور عیاش بیورو کریسی کی ناجائز شاہ خرچیوں کو روکا جائے اور کرپٹ سیاسی سسٹم کو فوری طور سے بند کیا جائے جس کیلئے عدالتی نظام کو آسان بنا یا جائے تاکہ ہر شخص کی رسائی ممکن ہوں بصورت دیگر یہ ملک تباہی کے کنارے کھڑ ا کردیا گیا ہے ورنہ سب ہاتھ ملتے رہے جائینگے تحریک انصاف یہ کبھی نہیں ہونی دے گی۔