سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی ہو گئی۔
24 قیراط سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہو گئی۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈ ی میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالرز کمی ہوئی ہے جس سے سونے کی فی اونس قیمت 1948 ڈالر ہو گئی ہے۔