ن لیگ نے بشریٰ بی بی کے خلاف نیا سلسلہ شروع کردیا،شیرافضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاکستان پہنچنے پر ان سے مدبرانہ کردار کی توقع تھی لیکن ن لیگ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایک نیا سلسلہ شروع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے تمام چینلز پر عطا تارڑ کی پریس کانفرنس دکھائی گئی،ہمیں الیکٹرانک میڈیا پر وہ کوریج نہیں مل رہی۔پاکستان میک اور بریک کی صورتحال پر پہنچ چکا ہے، سیاسی درجہ حرارت بہت اوپر ہے اور معاملات گالم گلوچ تک پہنچ چکے ہیں۔

نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نہ پاکستان نے آپ کو چوتھی بار وزیراعظم بنانا ہے نہ آپ نے بننا ہے۔