پرویز خٹک کا چیئرمین تحریک انصاف کے خاندان میں پھوٹ کا دعویٰ
نوشہرہ (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔
نوشہرہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تکبر میں مبتلا چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا،آج خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں مل رہا۔ تحریک انصاف کا شیرازہ بکھرنے والا ہے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پارٹی کی چیئرمین شپ پر انکے اپنے ساتھیوں میں لڑائیاں ہوں گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔