آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 سے 150 روپے تک مہنگا ہو گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور، آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، بیس کلو آٹے کا تھیلا 100 سے 150 روپے تک مہنگا ہو گیا۔
اسپیشل آٹے کے 20 کلو تھیلے میں 150 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 2 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔
فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 100 روپے مہنگا کرکے قیمت 2 ہزار 900 روپے مقرر کر دی ہے۔
آٹا ڈیلرز کے مطابق گندم کی قیمتوں میں اضافے سے آٹے کی قیمتیں بڑھیں ،ان کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔