اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) نے صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کر دی، بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا گیا .
شاہ محمد شاہ کو مسلم لیگ (ن) کا نائب صدر مقرر کیا گیا اور دونوں تقرریوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے .
مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023 کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا .
یہ استقبالیہ کمیٹی قائد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے لئے صوبہ سندھ کے لئے تشکیل دی گئی تھی .