مولانا طارق جمیل مرحوم بیٹے کی دفتری نشست پر بیٹھتے ہی آبدیدہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں اپنے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی فیکٹری کا دورہ کیا ہے۔
مولانا طاروق جمیل کے یوٹیوب چینل پر ایک رنج میں ڈوبی ہوئی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں اُنہیں حال ہی میں انتقال کر جانے والے اپنے بیٹے عاصم کی فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مولانا طارق جمیل عاصم جمیل کی فیکٹری پہنچے، اس دوران اُن کے چہرے پر رنج اور درد واضح عیاں ہے۔
مولانا طارق جمیل فیکٹری کے ملازمین سے بھی ملے اور بیٹے کے دفتر بھی گئے۔
معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بیٹے کی دفتری نسشت پر بیٹھتے ہی آبدیدہ ہو گئے۔

اس دوران وہ اپنے بیٹے کو یاد کرتے ہوئے آنسو صاف کرتے رہے اور پاس موجود ملازمین اُنہیں حوصلہ دیتے رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مولانا طارق جمیل کے چھوٹے بیٹے عاصم جمیل کی حادثاتی طور پر انتقال کر جانے کی خبر سامنے آئی تھی، وہ شدید ذہنی بیماری کا شکار تھے۔