گیس کی قیمت میں 200 فیصد اضافے کے بعد غیرمعینہ مدت کیلئے تندور بند


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انجمن تاجران بلوچستان اور تندور ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمت میں 200 فیصد اضافے پر غیرمعینہ مدت کے لیے تندور بند رکھنے کا اعلان کردیا . تندور ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد ، ایل پی جی اور بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوچکا ہے .

200 گرام وزن کی روٹی کی قیمت 30 روپے جبکہ سنگل روٹی کی قیمت 40 اور ڈبل روٹی کی 80 روپے مقرر کی گئی . بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں یکم نومبر سے 300 کے قریب تندور بند ہوچکے ہیں . پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ میں تندور مالکان اور انجمن تاجران کے نمائندوں کو اعتماد لئے بغیر خود ساختہ ریٹ مقرر کئے گئے . انجمن تاجران بلوچستان اور تندور ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت تک تندور بند کرنے کا اعلان کردیا .

. .

متعلقہ خبریں