مولانا ہدایت الرحمن کو کوئٹہ میں نظر بند کردیا گیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری، حق دوتحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمن کو چمن دھرنے میں شرکت سے روکنے کیلئے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر کوئٹہ میں نظربند کردیا گیا۔ اس حوالے سے مولانا ہدایت الرحمن کا کہنا ہے کہ مظلوموں کی آواز طاقت سے نہیں دبائی جاسکتی۔ جماعت اسلامی اور میں مظلوموں اور چمن دھرنے والوں کیساتھ ہیں۔ فلسطین کے مظلوم عوام ہوں یا افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی، لاپتہ افراد ہوں یا گوادر ساحل و بارڈر ٹریڈ ہم ہر جگہ مظلوم کیساتھ اورظالم وظلم کیخلاف ہیں، بے حس حکمرانوں، مقتدر قوتوں کے ہتھکنڈے ہمیں عوامی جمہوری جدوجہد، حقوق کے حصول سے نہیں روک سکتے۔