کل کا میچ پلاننگ کے تحت کھیلیں گے، بابر اعظم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کا میچ اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل کے میچ کی پلاننگ کر لی ہے، پلاننگ کے تحت 10اوورکھیلیں گے۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا پورا فوکس کل کے میچ پر ہے، فخر زمان 20 سے 30 اوور کھیل گیا تو رزلٹ ہمارے حق میں آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 3سال سے کپتانی کررہا ہوں، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈھائی 3 سال سے میں پرفارم کر رہا تھا۔
بابراعظم نے کہا کہ میچ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کھیلتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم اسٹارٹ اچھا لیتے ہیں لیکن ختم ٹھیک سے نہیں کر پاتے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ سب کی اپنی رائے اور سوچنے کا طریقہ ہے، ٹی وی پر مشورہ دینا آسان ہوتا ہے، مشورہ دینا ہےتو میسج کر دیں۔
میری اور ٹیم کی پرفارمنس کی وجہ سے میری کپتانی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں، بابراعظم کا کہنا تھا کہ کپتانی سے متعلق فیصلہ مینجمنٹ نے کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک چیز پر ملبہ نہیں ڈالا جا سکتا، بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ تمام شعبوں نے اچھا نہیں کیا، ہم بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے۔
کپتانی سے متعلق فیصلہ پاکستان جا کر کروں گا، بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ سے اب تک اچھا نہیں کھیلے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہم اختتام اچھا نہیں کر پا رہے، مجھے اور پوری ٹیم کو بھر پور سپورٹ ملی، ان کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز کے مطابق کبھی سلو کھیلنا پڑتا ہے۔