جرمانے کی رقم بروقت جمع نہ کرانیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جرمانے کی رقم بروقت جمع نہ کرانے والے گاڑی و موٹر سائیکل مالکان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ایس ایس پی ٹریفک پولیس بہرام خان مندوخیل نے تمام افسران اور اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ جن گاڑیوں ٹرک کار رکشے بس اور موٹر سائیکلوں کو چالان کئے جاتے ہیں اور اگر مالکان جرمانے کی رقم کی ادائیگی میں غفلت اور سست روی سے کام لیتے ہیں تو ان کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند کر دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مشاہدے میں آ رہا ہے کہ کئی کئی ماہ تک جرمانے کی رقم جمع نہیں کی جاتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی سے رعایت نہیں برتی جائیگی ۔