9 مئی واقعات کیس: شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید رشید کی 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شیخ رشید پر 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج مقدمے کی سماعت کی۔
شیخ رشید احمد اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سپلیمنٹری میں نام ڈالا ہے، شیخ رشید کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کی گاڑیاں بھی اٹھا لیں۔
اس پر عدالت نے ریماکرس دیئے کہ پانچ ہزار روپے مچلکے جمع کرا دیں، شیخ رشید نے کہاکہ جو مچلکے جمع کراتے ہیں ان کو بھی اٹھا لیتے ہیں، آج تو بینک بند ہیں۔
جج نے ریمارکس دیےکہ شیخاں والی گل کردی جس پر کمرہ عدالت میں قہقہہ لگ گیا، بعدازاں عدالت نے سابق وزیر داخلہ کی عبوری ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع کر دی۔