کاروباری ہفتہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ارب 17 کروڑ شیئرز کے سودے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 2268 پوائنٹس اضافے سے55391 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3213 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 55506 رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 53166 رہی۔
بازار میں ایک ہفتے میں 2 ارب 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 77 ارب 44 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 276 ارب روپے بڑھی۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7953 ارب روپے ہے۔