کاروباری ہفتہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ارب 17 کروڑ شیئرز کے سودے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 2268 پوائنٹس اضافے سے55391 پر بند ہوا .
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3213 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 55506 رہی .


پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 53166 رہی .
بازار میں ایک ہفتے میں 2 ارب 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے .
شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 77 ارب 44 کروڑ روپے رہی .
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 276 ارب روپے بڑھی .
کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7953 ارب روپے ہے .

. .

متعلقہ خبریں