منگچر قبائلی تصادم میں 2 افراد قتل، دو زخمی: کوئٹہ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق


منگچر، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)منگچر میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے . منگچر میں لانگو اور کلوئی رند قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سلیم اللہ لانگو، عبدالباسط کلوئی رند جاں بحق جبکہ فضل الرحمن کلوئی رند اور لانگو قبیلے کا ایک شخص زخمی ہوگیا .

لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی منگچر منتقل کیا گیا . علاوہ ازیں کوئٹہ میں سریاب روڈ برمہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا . جاں بحق شخص کی شناخت فلک شیر ولد ظفر اقبال سکنہ منگچر سے ہوئی . لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں