حکومت فارغ التحصیل طلبا کو لیپ ٹاپس کی فراہمی یقینی بنائے، پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زونل آرگنائزر لطیف خان کاکڑاور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ لیپ ٹاپ سکیم میں شامل فارغ التحصیل طلبا کو لیپ ٹاپس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ سکیم کی فہرستوں میں ایک تعداد ان طلبا کی بھی ہے جو حال ہی میں یونیورسٹیوں سے فارغ ہوئے ہیں اور اب یونیورسٹیوں کی انتظامیہ انہیں ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کا کہہ کر انہیں لیپ ٹاپ فراہم کرنے سے انکار کر رہے ہیں جو کہ انتہائی نامناسب دلیل ہے۔ بیان میں چانسلرو گورنر عبدالولی کاکڑ ، ہایئر ایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ لسٹ میں شامل فارغ التحصیل طلبا کو لیپ ٹاپس فراہم کرنے کو یقینی بنائیں اور طلبا کو اپنے حق سے محروم نہ کریں۔