خوبصورت نظر آنے کے جنون میں ٹی وی اسٹار جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برازیل سے تعلق رکھنے والی معروف انفلوئنسر اور رئیلٹی ٹی وی اسٹارلوانا اینڈریڈ 29 سال کی عمر میں لیپوسکشن سرجری کے دوران انتقال کر گئیں .
مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق لوانا اینڈریڈ جسم کی زائد چربی کو کم کروانے کے لیے ساؤ پالو کے ایک اسپتال میں لائپوسکشن (Liposuction) کروانے گئی تھیں، اُن کی یہ سرجری تقریباََ ڈھائی گھنٹوں پر مشتمل تھی .


ساؤ پالو اسپتال میں سرجری کے تقریبا ڈھائی گھنٹے بعد لوانا اینڈریڈ کو دل کا دورہ پڑا اور انہیں آئی سی یو لے جایا گیا لیکن منگل کی صبح ان کا انتقال ہو گیا .
لوانا اینڈریڈ کو پیر کی سہ پہر لیپوسکشن آپریشن کے لیے یونٹ میں داخل کیا گیا تھا، تقریبا ڈھائی گھنٹے کی سرجری کے بعد مریضہ کو اچانک سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا .
مقامی میڈیا کے مطابق مریض کے ٹیسٹ کیے گئےجہاں تھرمبوسس کا انکشاف ہوا . انہیں فوری طور پر آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا . .
لیکن ان کی صحت مزید گھمبیر ہوگئی اور طبی عملے کی کوششوں کے باوجود وہ اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھیں .

. .

متعلقہ خبریں