محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں تھریٹ الرٹ کا انتباہ جاری
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے آئی جی پولیس، ڈی جی لیویز فورس، کمشنر، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈی آئی جی پولیس کو جاری مراسلہ میں تھریٹ الرٹ کا بتایا ہے۔ ضلع کچہری کوئٹہ، سیشن کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ سمیت اس سے ملحقہ عمارتوں کو کسی شدید قسم کے خطرے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے تمام سیکورٹی فورسز کو ان عمارات اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔