کراچی: بلدیہ یوسف گوٹھ ٹرمینل کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکا، 2 مزدور جاں بحق


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ ٹرمینل کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ یوسف گوٹھ ٹرمینل کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے 2 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزدور آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کررہے تھے، ٹینکر میں آئل موجود ہونے کے باعث دھماکا ہوا۔