ریاض:نگران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے ریاض میں ملاقات کی۔
اس موقع پرغزہ کی تازہ ترین صورت حال اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سعودی ولی عہد کی مدبرانہ قیادت میں فلسطینی کاز کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر مشترکہ عرب اسلامی ایکشن کو تیار کرنے کے لیے سربراہی اجلاس بلانے کے بروقت اقدام پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کو محصور اور معصوم فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ اور اندھا دھند جارحیت سے روکنے کے لیے فوری بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مقبوضہ غزہ کی ناکہ بندی ہٹانے کی فوری ضرورت پر زور دیا تاکہ متاثرہ آبادی کو اہم انسانی امداد اور طبی امداد کی فراہمی میں آسانی ہو۔

انوار الحق کاکڑنے اسپتالوں، مہاجرین کیمپوں، اسکولوں اور رہائشی عمارتوں پر بمباری کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کی جس کے نتیجے میں 10 ہزار سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے اسرائیل فلسطین تنازع کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو بھی اجاگر کیا، جس کی بنیاد دو ریاستی حل پر مبنی ہے جس کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، خودمختار اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہو گا جو جون 1967 اور القدس الشریف سے پہلے موجود تھیں۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کیلئے پاکستان سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ انوارالحق کاکڑ تین روزہ سرکاری دورے پر جمعہ کے روز سعودی عرب پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے کیا۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اتوار کے روز ریاض میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جو غزہ کی صورت حال پر منعقد کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

13 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

23 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

36 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

41 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

45 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

3 hours ago