کھیل

انگلش باؤلر ڈیوڈ ولی ورلڈکپ کا آخری میچ کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے گیند باز ڈیوڈ ولی نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں گزشتہ روز پاکستان کیخلاف آخری میچ کھیلنے کے بعد ڈیوڈ ولی نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کی بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن انہیں ریٹائر ہونا پڑے گا۔
ڈیوڈ ولی نے ریٹائرمنٹ کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ‘انگلینڈ ٹیم اس ورلڈکپ کے بعد ایک مختلف سمت میں جانا چاہتی ہے۔ مجھے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ میرا وقت ختم ہوگیا ہے۔’
انگلش گیند باز نے مزید کہا کہ ‘میں 33 سال کا ہوں، اتنا ہی فٹ ہوں جتنا میں کبھی رہا ہوں۔ مجھے معاہدے کی پیشکش نہ کرنے کی ایک وجہ یہ تھی کہ انگلینڈ ٹیم ورلڈکپ کے بعد ایک مختلف سمت میں جا رہے تھے، مجھے نہیں معلوم کیوں۔’
خیال رہے کہ انگلش باولر ڈیوڈ ولی نے 33 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ورلڈکپ 2023 کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں