بابراعظم نے قوم سے معافی مانگ لی

کراچی ، کولکتہ (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر قوم سے معافی مانگ لی۔

آج نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے قوم سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے، ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔ سوری پاکستان! بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ میرے لیے صرف کھیل نہیں بلکہ پاکستانی قوم کی امید ہے، میں پوری قوم سے ان کی امیدوں پر پورا نہ اترنے پر معذرت خواہ ہوں۔
دوسری جانب کولکتہ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد میچ پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی شکست پر مایوسی ہوئی، ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی مگر تینوں شعبوں میں غلطیاں ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ وطن واپس جا کر کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، یہاں سے مثبت چیزیں بھی لے کر جارہے ہیں، ہم نے 30 سے 40 رنز زیادہ دیے، جنوبی افریقا کے خلاف میچ قریب جا کر ہارے، ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی، اگر سپنر وکٹیں نہ لیں تو مشکل ہوتی ہے، مستقبل میں ٹیم کے ساتھ اپنا تجربہ شیئرکرتا رہوں گا۔

Recent Posts

شہزاد اکبر نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کیخلاف کیسز سے متعلق انکشاف کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف دور میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف چلائے جانے…

2 mins ago

حکومت کا یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں کمی نہ کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے اوگرا کی جانب سے آئندہ بجٹ سال کے لیے گیس کی…

3 mins ago

مسلم لیگ(ن ) نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کردیئے ، صلح ہوگئی: یوسف رضا گیلانی

ملتان(قدرت روزنامہ )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مسلم…

4 mins ago

علی امین نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں آپریشن کی مکمل حمایت کی تھی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی میں وزیر…

7 mins ago

کیا آپ میڈیکل گراؤنڈ پر بھی سزا معطلی کی درخواست کریں گے؟جج افضل مجوکا کا بیرسٹر سلمان صفدر سے استفسار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں…

11 mins ago

کراچی میں مزید 2 روز تک شدید گرمی کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں گزشتہ کئی روز سے گرمی کی شدید لہر برقرار ہے…

12 mins ago