بابراعظم نے قوم سے معافی مانگ لی

کراچی ، کولکتہ (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر قوم سے معافی مانگ لی .


آج نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے قوم سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے، ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ ایسا نہ ہو .

سوری پاکستان! بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ میرے لیے صرف کھیل نہیں بلکہ پاکستانی قوم کی امید ہے، میں پوری قوم سے ان کی امیدوں پر پورا نہ اترنے پر معذرت خواہ ہوں .
دوسری جانب کولکتہ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد میچ پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی شکست پر مایوسی ہوئی، ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی مگر تینوں شعبوں میں غلطیاں ہوئیں . ان کا کہنا تھا کہ وطن واپس جا کر کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، یہاں سے مثبت چیزیں بھی لے کر جارہے ہیں، ہم نے 30 سے 40 رنز زیادہ دیے، جنوبی افریقا کے خلاف میچ قریب جا کر ہارے، ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی، اگر سپنر وکٹیں نہ لیں تو مشکل ہوتی ہے، مستقبل میں ٹیم کے ساتھ اپنا تجربہ شیئرکرتا رہوں گا .

. .

متعلقہ خبریں