اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست لاہور اس وقت شدید سموگ کی لپیٹ میں ہے، لاہور نے اس سال بھی سب سے زیادہ آلودہ شہر ہونے کا ریکارڈ مستقل طور پر برقرار رکھا ہے۔
اس حوالے سے یونیورسٹی آف شکاگو کی جانب سے شائع کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے لوگوں کی اوسط عمر کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ اسموگ کے نتیجے میں یہاں کے باشندوں کی اوسط سالانہ عمر میں چھ سے سات سال کی کمی ہو رہی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ لاہور میں رہنے والے بچوں کے لیے موجودہ صورتحال میں باہر نکلنا ایک دن میں 30 سگریٹ پینے کے برابر ہے۔ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 445 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے اور پشاور تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس 200 کو نارمل سمجھا جاتا ہے۔ انڈیکس کی سطح 200 سے 300 کے درمیان آنکھوں میں جلن کا باعث بنتی ہے جبکہ اگر اے کیو آئی 400 سے 500 کی سطح تک پہنچ جائے تو اسے انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔
اسی کے ساتھ ساتھ اگر اے کیو آئی 500 کی سطح کو عبور کرتا ہے تو اس سے صحت مند افراد بھی متاثر ہوتے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…