کھیل

بورڈ چیٹ لیک کریگا، باؤلرز وکٹیں نہیں لینگے تو بابر کیا خاک کپتانی کریگا؟ رمیز راجہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بورڈ نے بابر اعظم کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی، وہ کیا خاک کپتانی کرے گا؟
ویڈیو بلاگنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں کارکردگی کے حوالے سے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘جب نئی گیند پر آپ آؤٹ نہیں کریں گے، مہنگے سے مہنگے باؤلر بنتے جائیں گے تو بابر اعظم کیا خاک کپتانی کرے گا؟
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ’اب کرکٹرز کا ایک مجمع لگ جائے گا جس میں سوال پوچھے جائیں گے کہ کرکٹ کیسے ٹھیک کریں؟ آپ کو کرکٹ بورڈ میں کس لیے بٹھایا ہے؟ ان کا یہی کام ہے کہ کپتان اور کوچنگ اسٹاف بدل دیں؟’
سابق کرکٹر نے کہا کہ ‘اگر انہیں لگتا ہے کہ یہ کرنے سے سب چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی، تو یہ لوگ غلط فہمی کا شکار ہی۔ جب تک کرکٹ کے ساتھ عشق اور جذبہ نہیں ہے، پاکستان کرکٹ کی ایک انچ ٹھیک نہیں ہوسکتی۔’
کپتان بابر اعظم کے حق میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی، چیف سلیکٹر کی ذرا ریکارڈنگ سنیں وہ بابراعظم اور محمد رضوان کے خلاف کتنا زہر اگل رہے ہیں۔
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ‘کرکٹ نے کوئی نیا موڑ لینا ہے تو کیا ہم 70 سال کے ایسے شخص کے ساتھ کام کریں گے جس کو سلیکشن کا کچھ معلوم نہیں۔ پاکستان کی کلب کرکٹ ختم ہوچکی ہے، وہاں سکھانے والے لوگ سیاست کررہے ہیں۔’

متعلقہ خبریں