عرفان پٹھان کا سابق پاکستانی کرکٹرز پر طنز

ممبئی(قدرت روزنامہ)اکستان کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں سفر اختتام ہونے پر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے سابق پاکستانی کرکٹرز پر طنز بیان داغ دیا .

عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر گزشتہ شب ایک پوسٹ کی جو اب وائرل ہو رہی ہے اور جس پر پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے .

سابق بھارتی کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا 'کئی پڑوسی سابق کرکٹرز کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے' .

ساتھ ہی عرفان پٹھان نے 'ڈانس' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا . سابق کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا یہ پیغام کس پاکستانی کھلاڑی کے لیے تھا .

واضح رہے کہ ایک پروگرام کے دوران محمد عامر نے کہا تھا کہ اگر پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کو شکست دے گی تو وہ عرفان پٹھان سے بھی اچھا ڈانس کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں