وفاقی کابینہ سے متعلق پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اعتراض کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بھی تجویز دینی چاہیے تاہم اصل مسئلہ یہ ہے کہ اپوزیشن کے لیے کرسیاں اوپر نہیں ہوئی بلکہ کرسیاں ان کیلئے نیچے آئی ہیں . انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف پیسے بچانے کے لیے انتخابی اصلاحات پر سیاست کررہی ہے، اگر آج ہم ان کو کہہ دیں کہ جو پیسے آپ کے پاس ہیں ان کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوگا تو یہ سارے ریٹائر ہو جائیں گے . فوادچوہدری نے کہا حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ ہم سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد ہٹا سکتے ہیں، اس وقت سوشل میڈیا قوانین سے متعلق دو اہم پہلو پر کام کررہے ہیں . انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں کو گرفت میں لایا جائے جو بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے یا اسے پوسٹ کرنے میں ملوث ہیں، اس کے لیے پی ٹی اے کام کررہا ہے . وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ان کے خلاف گھیرا تنگ کررہی ہے جو انفرادی طور پر قابل اعتراض ویڈیوز بناتے ہیں، سوشل میڈیا کے رولز پر ایک نئی بحث شروع کی جارہی ہے، وزیر انسانی حقوق اس کی صدارت کررہی ہیں . انہوں نے کہا کہ 7ویں مردم شماری میں پہلی مرتبہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، 18 ماہ میں مردم شماری مکمل ہوگی اس ضمن میں مزید تفصیلات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ یہ بات طے ہے آئندہ انتخابات نئی حلقہ بندیوں اور مردشماری کے تحت ہوگا . فواد چوہدری نے کہا کہ ان لوگوں کو بہت مایوسی ہوگی جو کہہ رہے تھے الیکشن رواں برس ہوجائیں گے، یہ ایک قانونی عمل ہے جو جاری رہے گا . وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے ملک میں سینما اور فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے علاقائی ممالک سے فلموں کی درآمد مقامی سینما میں دکھانے کی اجازت دی ہے . انہوں نے کہا کہ کینیڈین پنجابی، ایرانی، ترکش کی مویز ملک میں آسکیں گی تاکہ سینما بحال ہوسکیں جبکہ اس انڈسٹریز کو ٹیکس کی مد میں پہلے ہی ریلف حاصل ہے . مہنگائی سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جو ممالک گیس میں خود کفیل اور تیل درآمد کرتے ہیں، ان ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہیں . انہوں نے کہا عالمی منڈی میں مہنگائی اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دراصل مہنگائی کا باعث ہے . فواد چوہدری نے کہا یہ تسلیم نہیں کروں گا کہ پاکستان میں لوگوں کی آمدنی نہیں بڑی، یہ تسلیم کروں گا کہ میڈیا کے ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھی اور ان کے کئی مسائل کا سامنا ہے ،کسان سمیت مزدور کی آمدنی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے . انہوں نے میڈیا مالکان کو مخاطب کرکے کہا کہ حال ہی میں حکومت نے 75 کروڑ روپے تک ادائیگیاں کی ہیں اس لیے وہ میڈیا ورکرز کی تنخواہیں بڑھائیں . انہوں نے کہا کہ سات ماہ میں صرف ایک کیس پولیو کا رپورٹ ہوا ہے جو باعث اطمیناین ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ برقرار رہے . وزیر اطلاعات نے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے متعلق بتایا کہ ایک سے 22 گریڈ کے سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے . انہوں نے بتایا کہ ازبکستان کے ساتھ خصوصی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور کاروبار برادری کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ازبکستان کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے . فوادچوہدری نے کہا کہ ہم وژن ہے کہ ٹرانس مزار شریف ٹرین بنانا چاہتے ہیں جو گوادر اور کراچی کو مزار شریف سے گزرتی ہوئی ٹرین ازبکستان میں جائے، اس سلسلے میں ازبکستان سے بات چیت خوش آئند رہی ہے . وزیر اطلاعات نے کہاکہ پولیو کے خلاف جنگ میں ہمیں بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے،پورے ملک میں گزشتہ 7ماہ کے دوران صرف ایک پولیو کیس سامنے آیا،پاکستان پولیو فری سٹیٹ بننے کی جانب گامزن ہے . انہوںنے کہاکہ ایک سے 22گریڈ کے ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 44فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے . انہوںنے کہاکہ گوادر اور کراچی کو مزار شریف اور پھر تاشقند کے ساتھ ریل کے ذریعے جوڑنا چاہتے ہیں . انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں اے ڈی آر نظام کو متعارف کرا رہے ہیں،اے ڈی آر کے تحت سب سے پہلے خاندانی تنازعات کو حل کیا جائے گا . وزیر اطلاعات نے ایک بار پھر کہاکہ اگلے انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات ضروری ہیں،انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے . انہوںنے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ کو ان کمیٹیوں میں شامل نہیں ہونا چاہیے جہاں مفادات کا ٹکراؤ ہو،مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق قانون سازی لائیں گے . انہوںنے کہاکہ پارلیمانی امور کی وزارت مفادات سے ٹکراؤ سے متعلق چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کو خط لکھے گی . انہوںنے کہاکہ ہائبرڈ وار اور فیک نیوز ایک دوسرے سے باہم منسلک ہیں . وفاقی وزیر نے کہاکہ کرکٹ سیریز منسوخ ہونے سے صرف پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان ہوا، کرکٹ سیریز کی منسوخی پر قانونی چارہ جوئی کریں گے . انہوںنے کہاکہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری قوم تیار ہے . انہوںنے کہاکہ اگر پیسے بچانے کی یقین دہانی کرا دی جائے تو سب سیاست سے ہی ریٹائر ہو جائیں . انہوںنے کہاکہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا میں سب سے کم ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے . تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اپوزیشن کو حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دینا چاہیے ، ہم انتخابی اصلاحات کے لئے کوشاں ہیں ورنہ حکومت کیلئے انتخابات میں دھاندلی کرنا کوئی مشکل بات نہیں ہوگی ،انتخابات نئی مردشماری کے تحت ہوں گے،حکومت سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد ہٹا سکتی ہے، سینما انڈسٹری کی بحالی کے لیے اقدامات ضروری ہیں،عالمی منڈی میں مہنگائی اور پاکستانی
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دراصل مہنگائی کا باعث ہے،کرکٹ سیریز منسوخ ہونے سے صرف پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان ہوا،کرکٹ سیریز کی منسوخی پر قانونی چارہ جوئی کریں گے .
متعلقہ خبریں