لورالائی، دوگاڑیوں میں ہولناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، دو زخمی
لورالائی(قدرت روزنامہ)لورالائی میںکوئٹہ روڈ شاہ کاریز کے مقام پر دوگاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے جنھیں سول ہسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت لاھور کے رہائشی اللہ رکھا ولد محمد رمضان اور مستونگ کے رہائشی الہی بخش ولد محمد گل بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوںمیں مستونگ کے محمد نعیم ولد محمد عمیر سکنہ اور پشین کے رہائشی عبدالوسع اچکزئی شامل ہے۔