نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے ممتاز تاجر نصیب اللہ اچکزئی کی بازیابی پر مسرت کا اظہار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے ممتاز تاجر نصیب اللہ اچکزئی کی بازیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان، پولیس اہلکار و دیگر حکام کو مبارکباد دی ہے۔نصیب اللہ اچکزئی کو ائیرپورٹ تھانہ پولیس نے بازیاب کروا لیا ہے جو کہ گزشتہ دنوں لاپتہ ہو گئے تھے۔ پولیس کی اس کامیاب کارروائی سے تاجر برادری بھی خوشی کا اظہار کر رہی ہے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے نصیب اللّٰہ اچکزئی کی بازیابی پر تمام متعلقہ حکام سمیت تاجر برادری اور نصیب اللّٰہ اچکزئی کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد دی ہے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس فورس کے احسن کردار کو بھی سراہا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے احسن انداز میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔