کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے . اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے .
لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا . واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا .
. .