تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے شاپک اور عمری کہن کے تنظیمی ذمہ داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی اور قومی ہے بلوچستان کے عوام کو اپنے سیاسی و قومی مسائل کے حل کے لیے سیاسی قوت کے طور پر متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگا انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں عوام کی امید ہے جو قومی مفاہمتی پالیسی ڈاکٹر مالک بلوچ نے اختیار کی اس کی اب زیادہ ضرورت ہے انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی کے کارکن پارٹی کو فعال و متحرک کرنے کے لیے اپنا قومی کردار ادا کریں . انھوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت تاریخ کی بدنام ترین اور کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی ہے اس دوران قومی دولت کو جس طرح لوٹا اور ضائع کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی .
علاقے میں ایک مخصوص ٹھیکیدار مافیا وجود میں لایا گیا جو قومی دولت پر ہاتھ صاف کررہا ہے تمام ترقیاتی فنڈز انھوں نے ھڑپ کردیے . زرعی اور حفاظتی بندات کے نام پر جو کرپشن کی گئی اس کی تحقیقات کی ضرورت ہے . انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر قومی دولت کے ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا . انھوں نے کھاکہ باپ پارٹی کے باقیات چور دروازے سے اقتدار کے چکر میں ہیں اب یہ دروازے بند ہو چکے ہیں کسی کو بھی عوام کے حق رائے اور مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے . کارکن تنظیم کاری پر توجہ دیں اور پارٹی کے سیاسی پروگراموں میں بھرپور شرکت کریں . اجلاس میں شہرک تحصیل کے صدر حبیب محمد بلوچ، محمد جان رضا، چنگیز بلوچ، فدا جان بلیدی، واجہ محمد شریف، واجہ بلوچ خان، واجہ منظور احمد بلوچ ، واجہ احمد علی، واجہ حمزہ، واجہ حمید صاحب، واجہ غلام قادر، سرفراز دلمراد، واجہ حامد، ڈاکٹر نواز، ڈاکٹر جلال، ماسٹر ظفر بلوچ، خورشید احمد، کونسلر عیسی خان، کونسلر سہراب، واجہ عبدالقادر بلوچ ، برکت رضا اور دیگر بھی شریک تھے
. .