صوبائی صدر کے ناروا رویے کی وجہ سے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، سلیم احمد کھوسہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر سلیم احمد خان کھوسہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں ہمارے بلوچستان عوامی سے اختلافات ہونے کی وجہ سے ہم نے باپ پارٹی کو چھوڑ دیا تھا اور اسی دوران ہم نے پاکستان پیپلز پارٹی میں دوستوں کے ساتھ شمولیت اختیار کی . جبکہ اس وقت ہم سٹنگ ایم پی اے تھے .

ہم نے اپنی ایم پی اے شپ کی پرواہ کیئے بغیر پی پی پی میں اس لیئے شمولیت کی کہ ہم اس پارٹی میں رہ کراپنے صوبے اور حلقے کے عوام کی خدمت کر سکیں لیکن پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت باالخصوص صوبائی صدر نے ہمیں بہت مایوس کیا، موصوف ہمارے حلقے میں آکر ہمارے خلاف باتیں کرنے لگے جس سے مجھے اور میرے ساتھیوں کو دکھ ہوا . پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر کے اس رویئے کیخلاف میرے ساتھیوں، علاقے کے معززین و معتبرین نے مجھے زور دیا کہ میں پارٹی کے صوبائی صدر کے اس رویئے کی وجہ سے پارٹی چھوڑ دوں . لہٰذا میں اپنے ساتھیوں کو مایوس نہیں کرسکتا اور میں پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں . آنے والے کچھ دنوں میں اپنے ساتھیوں، معززین، معتبرین سے مشورہ کرکے کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں