190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، بشریٰ بی بی کا اسٹیٹس گواہ سے ملزمہ میں تبدیل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں۔
نیب نے شواہد کی بنیاد پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا اسٹیٹس گواہ سے ملزمہ میں تبدیل کردیا ہے۔ 13 نومبر کوطلبی کے دوران بطور ملزمہ پوچھ گچھ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بشریٰ بی بی کو بطور گواہ طلب کیا جاتا تھا، بشریٰ بی بی کو ملزمہ شواہد کی روشنی میں بنایا گیا، تفتیش میں عدم تعاون پرعدالت سے گرفتاری مانگی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب نیب نے شواہد کی بنیاد پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا اسٹیٹس گواہ سے ملزمہ میں تبدیل کرنے کے بعد ریفرنس بھی جلد عدالت میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔