انتخابات میں کامیابی ، مسلم لیگ (ن) نے الیکٹیبلز کیلئے بند دروازے کھول دیئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انتخابات میں کامیابی یقینی بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن )نے ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے الیکٹیبلز کیلئے بند دروازے کھول دئیے۔
مسلم لیگ (ن )نے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سروے کے مطابق ن لیگ کو پنجاب کی قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں میں سے 90 کے قریب نشستیں ملنے کا امکان ہے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے الیکٹیبلز کوپارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ سروے کے نتائج کی بنیاد پر کیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی خواہش ہے کہ پنجاب کی 141 نشستوں میں سے کم از کم 120 نشستیں حاصل کی جائیں، اس کیلئے نوازشریف نے رانا ثنا اللہ کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے ،نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام ناراض ارکان کو بھی ہر صورت منایا جائے۔