وزیراعظم سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وزیراعظم سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے۔ اعلیٰ سعودی و پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے انوار الحق کاکڑ کو روانگی پر الوداع کیا۔
پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر جمعہ کو اسلام آباد سے ریاض پہنچے تھے۔
سعودی عرب پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور اعلٰی سعودی اور پاکستانی سفارتی عملے نے نگراں وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔
سعودی عرب کی میزبانی میں ہفتے کو ایک غیر معمولی عرب اتحاد اجلاس ہوا، جس میں غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کے لیے اسلامی اور عرب دنیا کے ممالک کو اکٹھا کیا گیا۔ پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔
نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ غزہ میں قتل عام فوری طور پر روکا جائے، پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق ریاست فلسطین کے قیام کا حامی ہے جس کا دارالحکومت القدس ہو، ناانصافی اور معصوم شہریوں کا قتل عام مزید تنازعات کو جنم دے گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک جارح اور قابض ملک ہے، 70 سال پہلے اقوام متحدہ نے اپنی منظور کردہ قرار داد کے ذریعے اس مسئلہ کے حل کا فیصلہ کیا، غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اسپتال، اسکول اور اقوام متحدہ کے دفاتر بھی محفوظ نہیں رہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ غزہ میں فوری طور پر انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، غزہ کو امداد فراہم کرنے کے حوالے سے مصر کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago