اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سی ڈی اے بورڈ نے پانچ قومی ہیروز کی ملک کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد کی سڑ کوں‘ انڈر پاس اور میٹرو اسٹیشن کو منسوب کرنے کی منظوری دیدی ہے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان قومی شخصیات میں پیر صبغت اللہ شاہ راشدی ( پیر پگارا شہید) ‘ڈاکٹر جمیل جالبی ‘ محمود علی ‘ بر یگیڈ ئر مصطفیٰ برکی شہید اور نوید صادق سیال شہید شامل ہیں .
پیر صبغت اللہ شاہ راشدی (پیر پگارا)کا تعلق خیر پور سندھ سے ہے . وہ1910میں پیدا ہوئے . ان کے نام سے سیکٹر جی سیون اسلام آ باد کی سروس روڈ ویسٹ کو منسوب کیا گیا . اس کا نیا نام پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ رکھاگیا ہے .
تحریک پا کستان کے کارکن محمود علی مر حوم کے نام سے جی الیون سروس روڈ ایسٹ اسلام آ باد کو منسوب کیا گیاہے .
ڈاکٹر جمیل جا لبی مر حوم معروف نقاد ‘ محقق اور ادیب تھے . ان کے نام سے میٹرو اسٹیشن پاک سیکرٹریٹ کو منسوب کیا گیا ہے .
بر یگیڈیئر مصطفے برکی شہید کےنام سے ایف الیون تھری اور فور کو تقسیم کرنے والی میجر روڈکو منسوب کیا گیا ہے .
نوید صادق سیال شہید کے نام سے راول ڈیم انڈر پاس کو منسوب کیا گیا ہے . انہیں تین جنوری 2023کو خانیوال میں شہید کیاگیا . وہ پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی ہوئے .