امریکہ کا جنگی طیارہ گرکر تباہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی جنگی طیارہ مشرقی بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گیا ہے .
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کمانڈکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ تربیتی آپریشنز کے دوران گر کر تباہ ہوا .


طیارے کے گرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم فی الحال کسی تخریبی کارروائی کا کوئی ثبوت نہیں ملا .
متاثرہ خاندانوں کے احترام میں طیارے کے عملے کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی جائیں گی .
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں حماس اور اسرائیل کی جاری جنگ کی وجہ سے سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں