واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ نے ون ڈے میچ شروع ہونے سے کچھ لمحات پہلے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے سیریز کی منسوخی کا اچانک اعلان کیا تھا . اب انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی سیکیورٹی خدشات کا بہانہ کرتے ہوئے اپنی مینز اور ویمنز ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، دونوں بورڈز کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے . ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین الاقوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں .
متعلقہ خبریں