ورلڈ کپ، بھارت نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی

بنگلور (قدرت روزنامہ) ورلڈ کپ کے45 ویں میچ میں بھارت نےنیدرلینڈز کو160رنز سے شکست دے دی .

411رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم48ویں اوور میں250 سکور بناکر آؤٹ ہوگئی .

اس سے قبل بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلے جار ہے میچ میں میزبان بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنائے .

بھارت کی جانب سے اوپنرز نے کھیل کا شاندار آغاز کیا اور 100 سکور کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم شبمن گل 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور کپتان روہت شرما 129 کے مجموعی سکور پر 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے . شریاس ایئر نے 94 گیندوں پر 128 جبکہ کے ایل راہول نے64 گیندوں پر102 رنز کی دھویں دار اننگز کھیلی .

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 9,9 میچز کھیل چکی ہیں جن میں بھارت تمام میچز میں ناقابل شکست رہا اور 16 پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے .

نیدر لینڈز کی ٹیم 9میچز میں سے صرف 2 میچز میں ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور7 میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا .

. .

متعلقہ خبریں