ورلڈ کپ، بھارت نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی

بنگلور (قدرت روزنامہ) ورلڈ کپ کے45 ویں میچ میں بھارت نےنیدرلینڈز کو160رنز سے شکست دے دی۔

411رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم48ویں اوور میں250 سکور بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلے جار ہے میچ میں میزبان بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے اوپنرز نے کھیل کا شاندار آغاز کیا اور 100 سکور کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم شبمن گل 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور کپتان روہت شرما 129 کے مجموعی سکور پر 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شریاس ایئر نے 94 گیندوں پر 128 جبکہ کے ایل راہول نے64 گیندوں پر102 رنز کی دھویں دار اننگز کھیلی ۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 9,9 میچز کھیل چکی ہیں جن میں بھارت تمام میچز میں ناقابل شکست رہا اور 16 پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔

نیدر لینڈز کی ٹیم 9میچز میں سے صرف 2 میچز میں ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور7 میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

Recent Posts

چلتی ٹرین میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان کا سردھڑ سے جداہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے بے احتیاطی ایک اور قیمتی جان لے…

3 hours ago

ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکس لگایاجائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی جانب سے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش…

3 hours ago

رؤف حسن ججوں کو ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں وہاں سوموٹو نہیں لیا گیا ، سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے 2…

3 hours ago

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

4 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

4 hours ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

4 hours ago